اسلام آباد ہائیکورٹ:چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف گیلانی کی اپیل مسترد
عدالت پارلیمانی امور میں مداخلت نہیں کرسکتی،دو رکنی بینچ نے سینیٹر یوسف رضاگیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔
عدالت عالیہ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عدالت پارلیمانی امور میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈینسس ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد کے شہریوں کے خوشخبری، بجلی اور گیس کے کنکشن سے پابندی ختم
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا جسے آج اوپن کورٹ میں سنایا گیا۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے 22 دسمبر 2021 کوبھی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم کچھ پہلوؤں پر وضاحت کیلئےجمعرات کو کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تھی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی جس کے بعد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔









