انڈیا میں دلہا کے نوٹوں والے ہار سے پیسے چورانے کی ویڈیو وائرل

"انڈین منی ہیسٹ" کی یہ ویڈیو ایک روز قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی اور اب تک لاکھوں افراد اس کو دیکھ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ اکثر اوقات حیرت انگیز اور مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ بے ساختہ ہنستے بھی ہیں اور بعض اوقات ورتہ حیرت میں ڈوب جاتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اپنے دوست کی شادی میں اس کے نوٹوں والے ہار سے پیسے چراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں شادی کی تاریخ یا مقام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اپنے دوستوں میں گھرا بیٹھا ہے اور وہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہے ، اس دوران اس کا دوست، جو دولہا کے پاس بیٹھا ہوا ہے ہار سے چند کرنسی نوٹ چپکے سے چرانے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جیلانی پارک لاہور میں تفریح کے نام پر بچیوں کا استحصال جاری

نیوز اینکرز نے ٹی وی اسٹوڈیو کو مذاق بنا دیا

دولہا ایک بار مڑتا ہے، اور اس کا دوست رک جاتا ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ دوبارہ گفتگو سننے میں مصروف ہوتا ہے، دوست جلدی سے چند کرنسی نوٹ پکڑ کر اپنی جیب میں رکھ لیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meemlogy (@meemlogy)

ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا ہے اور اس پر مختلف قسم کی آرا سامنے آرہی ہے۔

انسٹاگرام کے ایک صارف نے کہا کہ "ہندوستانی رقم کی چوری۔”

میم لوگی نامی انسٹا صارف نے لکھا "ابے کیا اسی پیسے سے گفٹ دے گا۔”

انوراگ نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ دھندا کرو تو بڑا کو ورنہ نہ کرو۔”

ایک روز قبل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

جنوری میں، انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک دلہن ورمالا کی تقریب کے دوران اپنے ہونے والے شوہر کو سرپرائز دیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parul Garg (@parulgargmakeup)

بھاری لہنگے میں ملبوس دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو اس وقت سپرائز دیتی ہے جب اس کا دلہا اس کو ورمالا پہنانے کے لیے آگے آتا ہے تو دلہن پیچھے کو جھک جاتی ہے ، جس سے اس کے شوہر کے لیے اس کے گلے میں ورمالا ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اسے "یوگا ٹیچر” اور "میٹرکس دلہن” کہا تھا۔

متعلقہ تحاریر