غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 45 کروڑ ڈالر کمی

46 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے

ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً 45 کروڑ ڈالر کمی کے بعد  17 ارب دو کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے  جاری کردہ اعداد وشمار  کے مطابق 8 اپریل کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب دو کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 46 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔

جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھجوائیں گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر رواں سال فروری کے مقابلے میں 28 فیصد اور گزشتہ برس مارچ سے 3 فیصد زائد رہیں، رواں سال 9 مہینوں میں اوسط ماہانہ ترسیلات دو ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے ہفتے میں چھ دن کام کرنے کے نظرثانی شدہ اوقات جاری کردیئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوائی گئی؟ اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67 کروڑ، متحدہ امارات سے 51 کروڑ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے 34 کروڑ، برطانیہ سے 40 کروڑ، امریکا سے 30 کروڑ اور یورپی یونین سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر