کیا عون چوہدری اب شہبازشریف کو نشہ سپلائی کریں گے ؟

مسلم لیگ کے صدر اور نئے وزیراعظم شہبازشریف نے عون چوہدری کو اپنا مشیر برائے اُمور نوجوانان مقرر کردیا

اپوزیش اتحاد کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نئے وزیراعظم شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ  تشکیل دی جس میں کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جو عمران خان کی حکومت میں بھی رہ چکے ہیں ان میں سے ایک عون چوہدری بھی ہیں جن کے حوالے سے ن لیگ کے عطاء تارڑ کہ چکے ہیں کہ  وہ منشیات سپلائ کا کام کرتے ہیں۔

عون چوہدری کا سیاسی سفر خاصا دلچسپ اور کئی طرح کی ڈرامائی صورت حال سے بھرپور رہا ہے، عون چوہدری جن کو مسلم لیگ کے صدر اور نئے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا مشیر برائے اُمور نوجوانان مقرر کیا ہے ان کے حوالے  مسلم لیگ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ ماضی میں سنگین الزامات عائد کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

جعلی یا فیک نیوز آج کا اہم مسئلہ ہے، سینئر صحافی عون ساہی

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، چوہدری پرویز الہیٰ

عطاء تارڑ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انھوں نے عون  چوہدری پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں ، ویڈیو میں  انھوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ عون چوہدری جن کے حوالے سے تمام جہان جانتا ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کی الیٹ کلاس میں منیشات سپلائی کرتے ہیں ان کو پنجاب کی کابینہ میں بٹھایا ہوا ہے کیا ان کے خلاف کوئی پرچہ ہوگا ؟ ان کے گھر کی تلاشی لی جائے اور ان کے خون کا ٹیسٹ بھی کرایاجائے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  ایک ایسے شخص کو وزیراعظم کے مشیر پر تعینات کرنا تشویشناک بات ہے  جب کہ ان کی اپنی جماعت کا ایک رہنما اس پر سنگین ترین  الزامات عائد کرچکا ہے ، یا تو ان سنگین الزامات  کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ رہنماؤں کو  پابند کیا جائے کہ کسی پر ذاتی نویت کے سنگین الزامات سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر