ویرات کوہلی کو سنچری اسکور کیے 100 میچز بیت گئے
کوہلی آخری 17 ٹیسٹ ،21ایک روزہ میچز اور 25ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور آئی پی ایل کے37مقابلوں میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے

سینئراسپورٹس جرنلسٹ مظہرارشد نے مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا۔
مظہر ارشد کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر آخری 100میچز میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بیٹا انتقال کرگیا
لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی کپتان کی حمایت میں کمربستہ
مظہر ارشد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سے کسی میں بھی سنچری کیے100 میچز گزر چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کوہلی آخری 17 ٹیسٹ ،21ایک روزہ میچز اور 25ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور آئی پی ایل کے37مقابلوں میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں ۔
Virat Kohli has now gone 100 matches across all formats without a century – 17 Tests, 21 ODIs, 25 T20Is and 37 IPL games. #IPL2022
— Mazher Arshad (@MazherArshad) April 19, 2022
یاد رہے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ دنوں کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشورہ دیا تھا کہ انہیں خود کو ایک عام کھلاڑی سمجھنا چاہیے اور آزادی کے ساتھ کھیلنا چاہیے کیونکہ بھارت کے سابق کپتان کو جاری آئی پی ایل میں رنز بنانے میں مشکل پیش آئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ رنز نہ بنانے پر ویرات کوہلی جیسے کھلاڑی کو بھی ڈراپ کیا جا سکتا ہے ۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ویرات کو صرف خود کو ایک عام کھلاڑی سمجھنا چاہیے جو اسے کھلے دماغ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے گا۔ کوہلی خود کو ایک عام کھلاڑی سمجھیں، اپنا بلا اٹھائیں اور صرف کھیلیں، لوگ پہلے ہی ویرات کوہلی کی طرف انگلیاں اٹھانے لگے ہیں اور یہ خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ جاری انڈین پریمیئر لیگ میں اب تک ویرات کوہلی نے چھ اننگز میں 23.80 کی اوسط سےصرف 119 رنز بنائے ہیں۔









