وفاقی کابینہ میں توسیع، صرف ن لیگ کے وفاقی وزراء کو قلمدان تفویض
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فیکیشن کے مطابق چار ایم این ایز کو وفاقی وزیر اور ایک ایم این اے کو وزیر مملکت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گورنمنٹ آف پاکستان کیبنٹ سیکریٹیریٹ کیبنٹ ڈویژن نے چار مزید وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو ان کے محکموں کا پورٹ فولیو جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سینئر جوائنٹ سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن تیمور تجمل کی جانب سے (1) ایم این اے خرم دستگیر خان ، (2) ایم این اے سردار ایاز صادق ، (3) ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ اور (4) مرتضیٰ جاوید عباسی کو وفاقی وزیر کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے جبکہ ایم این اے محمد ہاشم نوتیزئی کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کراچی سے لڑکیوں کے فرار نے خاندانی نظام کی زبوں حالی کا پول کھول دیا
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست ، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
نوٹی فیکیشن کے مطابق ممبر قومی اسمبلی خرم دستگیر خان کو وفاقی وزیر توانائی کا پورٹ فولیو دیا گیا ہے، ایم این اے ایاز صادق کو معاشی امور کی وزارت دی گئی ہے ، رکن قومی اسملبی میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہیومن رائٹس کی وزارت دی گئی اور ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلی منٹری افیئر کی وزارت دی گئی ہے ، جبکہ محمد ہاشم نوتیزئی کو وزیر مملکت برائے توانائی کی وزارت دی گئی ہے۔









