ڈاکٹر اشفاق احمد فارغ، عاصم احمد نئےچیئرمین ایف بی آر تعینات

اگر معاف شدہ پیٹرول اور ڈیزل کے سیلز ٹیکس کو شامل کیا جائے تو محصولات کی وصولی 6.4 کھرب تک بنتی ہے

وفاقی حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹراشفاق احمد کوعہدے سے ہٹاکر عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات  کردیا گیا ۔سابق وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ حکومت ایک قابل اورایماندار چیئرمین کو عہدے سے کیسے ہٹا سکتی ہے جبکہ وہ رواں مالی سال محصولات میں 30 فیصد تک اضافے کرے گا۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے  چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹائے  جانے کی  خبرو ں پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ردعمل میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ڈی ایم  ایک قابل اور ایماندار ایف بی آر چیئرمین کو تبدیل کر رہی ہے جو اس سال محصولات میں 30 فیصد اضافہ کرے گا۔  انھوں نے کہا کہ اگر معاف شدہ پیٹرول اور ڈیزل کے سیلز ٹیکس کو شامل کیا جائے تو  محصولات کی وصولی 6.4 کھرب تک بنتی ہے  جو تاریخ کا سب سےزیادہ  وصول ہونے والے محصولات ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ  ایک قابل افسر کو ہٹا کرہم کیا پیغام دے رہے ہیں کیا اس میرٹ کا شمار نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر کی بڑی کامیابی، ہدف سے 247 ارب روپے زائد ٹیکس  وصول کرلیا

سیلز ٹیکس کی 29 ہزار جعلی رسیدیں، ایف بی آر حرکت میں آگیا

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں چیئرمین ایف بی آر کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ حکومت نے اگست 2021 میں متعین کئے گئے موجودہ چیئرمین  ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کی جگہ آئی آر ایس افسر عاصم احمد کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈاکٹر اشفاق کو اگست 2021 میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معاشی ابتر صورتحال میں   بہتری کے لئے حکمت عملی اور پالیسیوں میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے جو صرف اس وقت ممکن ہے جب کوئی چیئرمین طویل مدت مقرر کیا جائے ، اگر ابھی  ڈاکٹر اشفاق کو عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے تو نیا آنے والا چیئر مین ابتدائی طورپر چار ماہ کیلئے مقرر کیاجائے گا او ر یہ گذشتہ چار سالوں میں آٹھواں چیئرمین ہوگا۔

متعلقہ تحاریر