ایلون مسک کا کوکا کولاخریدنے کا دعویٰ مذاق یا حقیقیت ؟

کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے کہیں زیادہ ہے

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹوئٹر تو خرید لیا ہے اور اب   وہ کوکا کولا کمپنی کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سوفیصد حصص خریدلئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا، ایلون مسک نے بھی  ان ‘میمز’ سے لطف اندوز ہوناشروع کردیا ہے، انھوں نے گذشتہ روز مشروب بنانے والی بین القوامی کمپنی کوکاکولا کے حوالے سے ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ "میں اب کوکا کولا کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا”۔ (واضح رہے کہ کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے کہیں زیادہ ہے)۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کیلیے 43 ارب ڈالر کی پیشکش کردی

جہاں ایلون مسک  ٹوئٹر صارفین کے میمز کا خوش دلی  سے جواب دے رہے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انھوں نے ٹوئٹر میں چند اہم تبدیلوں کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں آزادی اظہار پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قانون میں رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی سنسر شپ کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ ہر کسی کو اپنی سوچ رکھنے کی آزادی ہونی چاہیے اور کسی کو نیٹ ورک سے بین نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون کے خلاف ہیں، ہر اس بات کی آزادی ہونی چاہیے جو قانون کے مخالف نہ ہوا۔ دوسری جانب انھوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ٹوئٹر ڈی ایم میں سگنل کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی آپ کے پیغامات کی جاسوسی یا ہیک نہ کر سکے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں سب کے جواب دینے اور اپنے اوپر بننے والی میمز سے لطف اندوز ہونے کے بعد صارفین  نے ایلون مسک کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے بھی کرنا شروع کردیے ہیں ، جس پر ایلون مسک نے لکھا کہ وہ کوئی جادو نہیں کر سکتے ہیں جو سب کچھ خرید لیں۔  تاہم صارفین کی جانب سے ملے جلے ردّعمل سامنے آرہے ہیں۔

کسی کا کہنا ہے کہ اب ٹوئٹر آزاد ہے تو کسی نے کہا کہ اس سے ٹرمپ کو فائدہ ہوگا۔ ٹیسلا، اسپیس اور اب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے اس قدم کے بعد ٹوئٹر پر ‘Elon Musk Buy Twitter’ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔

ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص اربوں کی رقم لیے کمرے میں بیٹھا ہے۔

روی نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایلون مسک ٹوئٹر کی قبر کے سامنے بیٹھے خوش ہورہے ہیں، صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر مر چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر