سیپکو سب ڈویژن 6 کی پھرتیاں، صارفین کو ڈی ڈکشن بلز بھیج دیئے
سماجی حلقوں کا کہنا ہے رشوت خور عملہ نے غیر قانونی کنکشن کیلئے ماہانہ 1000 ہزار روپے بڑھا کر 2000 ہزار روپے مقرر کرکے کھلے عام بجلی چوری کی اجازت دے رکھی ہے
سکھر: سیپکو سب ڈویژن 6 کی صارفین کیساتھ زیادتیاں حد سے بڑھ گئیں، غریب صارفین کو اضافی یونٹ سمیت ڈی ڈکشن بلز بھیج دیئے، علاقہ پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا ، بجلی چوری کے نئے ریٹ مقرر کردیئے، سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے سیپکو چیف اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی سیپکو سب ڈویژن 6 ڈویژن کے عملے کی متعلقہ سب ڈویژن کے علاقے نیو پنڈ کمہار پاڑہ ،درزی محلہ احمد نگر ودیگر علاقوں کے صارفین کیساتھ زیادتیاں حد سے بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
گورنر سندھ کی تعیناتی میں تاخیر،ایم کیوایم پر اندرونی دباؤ بڑھنے لگا
یو ایس ایڈ کی فراہم کردہ کچرا اٹھانے والی گاڑیاں کچرا بن گئیں
سیپکو سب ڈویژن کے کرپٹ ایس ڈی او کی جانب سے علاقے کے تمام ٹرانسفارمر پرائیویٹ ٹھیکیداروں اور ايجنٹ مافیا کے حوالے کر دئے گئے ہیں جو فی کس ٹرانسفارمر 50000 ہزار سے لیکر 70000 ہزار تک ماہانہ بجلی چوروں سے منتھلی وصول کرکے افسران و عملے کو پہنچا رہا ہے۔
یونٹوں کو پورا کرنے کیلئے میٹر صارفین پر ڈی ڈیکشن لگاکر اضافی بلز بھیجے جارہے ہیں صارفین کو بل درست کرنے کے بجائے انہیں بل ادا کرنے کو کہا جارہا ہے بل ادا نہ کرنے پر کا عمل جاری میٹر صارفین سخت پریشاں بل ادا نہ کرنے پر ٹرانسفارمر سیل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ سب ڈویژن کے عملے نے بجلی کے غیر قانونی کنکشن کیلئے ماہانہ ریٹ 1000ہزار روپے بڑھا کر2000 ہزار روپے مقرر کرکے کھلے عام بجلی چوری کی اجازت دے رکھی ہے اور میڑ صارفین کو بلاجواز پریشان کیا جارہا ہے۔
گذشتہ روز بل ادا نہ کرنے پر نیو پنڈ درزی محلہ کا ٹرانسفارمر سیل کردیا جس کی وجہ علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور صارفین گذشتہ دو روز سے بجلی کے بنا زندگی بسر کررہے ہیں۔
سیپکو سب ڈویژن 6 کے عملے کی مبینہ زیادتیوں پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے سیپکو چیف سیمت دیگربالا افسران سے نوٹس لیکر بجلی چوری میں ملوث سیپکو عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاکر صارفین کے ناجائز اضافی یونٹ بل درست کئے جائیں۔









