دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی ، سکھر بیراج میں خوفناک صورتحال برقرار

گڈو بیراج سے نکلنے والی بی ایس ایف ، ڈی پی ایف اور جی ایف کینالز جبکہ سکھر بیراج کی رائیس اور دادو کینالز میں پانی کی فراہمی بند ہے۔

سکھر: دریائے سندھ اور صوبے کی بیراجوں پر پانی کی کمی64 فیصد برقرار ، گڈو بیراج پر120 فیصد،سکھر بیراج پر 54 اور کوٹری بیراج پر72 فیصد کمی ریکارڈ ، نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکار سخت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ اور صوبے کی بیراجوں پر پانی کی کمی 64 سے 86 فیصد برقرار ہے۔ گڈو بیراج پر اس وقت 120 فیصد ، سکھر بیراج پر 54 اور کوٹری بیراج پر 72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، ن لیگ سکھر

سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا ہائی وے مظاہرہ، ٹریفک معطل

کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق تینوں بیراجوں سے نکلنے والی کئی نہریں بند کردی گئی جبکہ دیگر نہروں میں کم پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

اس وقت گڈو بیراج سے نکلنے والی بی ایس ایف ، ڈی پی ایف اور جی ایف کینالز ، سکھر بیراج کی رائیس اور دادو کینالز میں پانی کی فراہمی بند ہے۔

نارا کینال ، روہڑی کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ ، خیرپور فیڈر ویسٹ میں پانی کم چھوڑا جا رہا ہے۔

واضع رہے کہ دریا اور نہروں میں پانی کی قلت کے باعث کھیتوں کا ایک بڑا حصہ خشکی کا شکار ہے۔

متعلقہ تحاریر