سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جنم واصل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی نے سیاسی اور معاشی بے یقینی کا ذمہ دار فوجی اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہرا دیا

پشاور میں فائرنگ، سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آپریشن 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب میں کیا گیا ، سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشتگرد علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ ہلاک دہشتگردوں میں رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر