اداکارہ ریما کو کس پرانے گیت نے ماضی کی یاد دلادی ؟

اداکارہ ریما نے لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور پنجابی گیت”اکھیاں نو رہن دے ،اکھیاں دے کول کول“ گاکر وڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی

اداکارہ ریما خان صرف اچھی فنکارہ اور ڈانسر ہی نہیں بلکہ ہلکے پلکے سُر بھی لگالیتی ہیں۔ اداکارہ ریما  نے لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور پنجابی نغمے پر نہ صرف طبع آزمائی کی ہے بلکہ  اس گانے نے انہیں ماضی کی یاد بھی دلادی۔

اداکارہ ریمانے اپنے  وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سرُوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فلم ساز کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

حدیقہ کیانی”دوبارہ“ کی کامیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟

وڈیو میں اداکارہ ریما کو لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور پنجابی گیت”اکھیاں نو رہن دے ،اکھیاں دے کول کول “گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اداکارہ ریما خان نے وڈیو کے کیپشن  میں لکھا کہ  بسا اوقات  ہزاروں پرانی اچھی یادیں تازہ کرنے کیلیے صرف ایک اچھا گانا  ہی کافی ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر