آٹے کے دام بے لگام ، کراچی کے عوام 20 کلو کا تھیلا 1640 روپے میں خریدنے پر مجبور

عوام کا شکوہ ہے کہ ملک میں آٹے کے ریٹ مسلسل بڑھ رہے ہیں ایسے حالات رہے تو آنے والوں مہپنوں میں تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

آٹے کے دام بے لگام ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، کراچی کے عوام سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

مہنگائی کا جن بے قابو، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ریکارڈ 1640 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا دستاویز کے مطابق کراچی میں آٹے کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوکر 1640 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت 10 جون کو بجٹ پیش کرے گی، نوٹیفکیشن جاری

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 377 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ

دستاویز کے مطابق حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہونے سے قیمت 1600 روپے تک ہوگئی ہے۔ بہاولپور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 140 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1440 روپے تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں 100 روپے اضافے کے بعد تھیلے کی قیمت 1420 روپے تک ہوگئی۔

دستاویز کے مطابق گوجرانوالہ, سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 100 روپے تک بڑھ گئی۔

دستاویز کے مطابق گوجرنوالہ ، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1400 روپے تک پہنچ گیا۔ دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوگیا اور قیمت 1470 روپے تک ہوگئی۔

دستاویز کے مطابق ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت1380 روپے تک پہنچ گئی۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 46 روپے 66 پیسے تک بڑھ گئی ہے۔  دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1566روپے 66 پیسے تک کا ہوگیا ۔

دستاویز کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 26 روپے66 پیسے تک بڑھ گئی ہے۔ دستاویز  کے مطابق راولپنڈی میں آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 1533 روپے 33 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق لاہور میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا قیمت 1340 روپے تک ہوگئی ۔ پشاور 30 ، بنوں 20 اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا۔

دستاویز کے مطابق پشاور 1420 ، بنوں 1340 اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1330 روپے تک ہوگیا۔ اشارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد 1400، سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک میں فروخت ہو رہا یے۔

عوام کا شکوہ ہے کہ ملک میں آٹے کے ریٹ مسلسل بڑھ رہے ہیں اور گندم کی فصل آنے کے باوجود بھی ابھی سے آٹے کے ریٹ کم رہنے کا نام نہیں لے رہے ایسے حالات رہے تو آنے والوں مہپنوں میں تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر