32 سالہ خاتون کا 14 برس کے لڑکے کا ریپ

خاتون نے ایک گلاس پانی کے بہانے لڑکے کو اپنی طرف مائل کیا

برطانیہ میں 32 برس کی ایک خاتون نے 14 سالہ لڑکے کو ایک گلاس پانی پلانے کے بہانے گھر بلا کر اس کا جنسی استحصال کیا۔ 

برطانیہ کی کاؤنٹی گلاسسٹرشائر کی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ٹیہ ونسنٹ نامی 32 برس کی خاتون نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے جسے انہوں نے فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا تھا اور پانی پلانے کے غرض سے گھر بلایا تھا۔

تین بچوں کی والدہ ‘ٹیہ ونسنٹ’ نے گلوسٹرکراؤن عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جنسی تعلق قائم کیا تھا لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ لڑکے کی عمر کتنی ہے۔

خاتون نے بچے ‘پال’ کو فٹبال کھیلتا دیکھ کر وولسٹن میں اپنے گھرپانی پلانے کے بہانے بلایا تھا۔

ٹیہ نے عدالت کو بتایا کہ ‘اس نے مجھے بتایا کہ وہ 16 سال کا تھا۔ مجھے لگا کہ اس کی عمرزیادہ ہے۔ اس نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ 14 سال کا تھا، یا یہ کہ جنسی تعلق سے قبل وہ نویں کلاس کا طالبعلم تھا’۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ ٹیہ نے دو لڑکوں کو اپنے گھر میں بلایا تھا جس میں سے ایک کو وہ کمرے میں لے گئی تھیں اُس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جینا اسی کا نام ہے

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ‘میں اس سے انکار نہیں کرتی کہ ہم نے جنسی تعلق کیا۔ ہم دونوں نے تعلق اپنی خوشی سے قائم کیا۔ میں نے اس سے کوئی زبردستی نہیں کی’۔

ٹیہ ونسنٹ نے مزید بتایا کہ اس نے ایک گلاس پانی کے بہانے لڑکے کو اپنی طرف مائل کیا۔

متعلقہ تحاریر