کراچی میں شوکت خانم اسپتال کے لیے ریکارڈ عطیات

کراچی شوکت خانم اسپتال کے لیے چند گھنٹوں میں 65 کروڑ روپے جمع کرلیے گئے۔

شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم اسپتال کے لیے عطیات جمع کرانے کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

مختلف ٹی وی چینلز پرنشر کیے جانے والے اس پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ کراچی شوکت خانم اسپتال کے لیے چند ہی گھنٹوں میں 65 کروڑ روپے جمع کرلیے گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراسپتال کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں چندہ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جبکہ مزید عطیات جمع کرانے کے لیے تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

احساس پروگرام سندھ میں نچلی سطح پر بدعنوانی

خصوصی پروگرام میں گلوکار عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور فخرعالم بھی شریک ہوئے۔

گلوکار شہزاد رائے نے کینسراسپتالوں کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو کینسر کا علاج نہیں کراسکتے۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کے مزید اسپتال قائم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ عطیات دینے چاہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے شوکت خانم اسپتال کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔

متعلقہ تحاریر