ریحام خان نے انیل مسرت سے معافی مانگ لی
ریحام خان نے انیل مسرت پر روز ویلٹ ہوٹل خریدنے سے متعلق الزام لگایا تھا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کاروبای شخصیت انیل مسرت سے معافی مانگ لی ہے۔
چھ دسمبر کو ریحام خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے انیل مسرت پر روز ویلٹ ہوٹل خریدنے سے متعلق الزام لگایا تھا۔
تاہم اب ریحام خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ برطانوی عدالت میں جمع کروائے گئے معافی نامے میں تسلیم کیا کہ انہوں نے یوٹیوب چینل پر انیل مسرت سے متعلق غیر موزوں تبصرے کیے۔

ریحام خان کے مطابق وہ اپنے الفاظ واپس لیتی ہيں۔ انہوں نے اب وہ ویڈیو اپنے چینل سے ہٹادی ہے۔
دوسری جانب انیل مسرت نے ریحام خان کی معافی قبول کرلی ہے۔ انیل مسرت کے مطابق ان کا روز ویلٹ ہوٹل کی خریدوفروخت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی دونوں سابقہ اہلیاؤں نے فلم پروڈکشن کا رخ کر لیا
انیل مسرت کا کہنا ہے کہ ان کی عمران خان سے دوستی کا کسی کاروبار سے تعلق نہیں۔
اس سے قبل ریحام نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر بھی الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ زلفی بخاری کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پراپرٹی روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں دلچسپی ہے۔
تاہم اب ریحام کی معذرت پر گلوکار علی ظفر اور ٹاکنگ پوائنٹ کی سی ای او فرشتے اسلم سمیت متعدد ممتاز شخصیات نے تعریف کی ہے۔
EXCLUSIVE: Reham Khan tenders unconditional apology in UK Court to PM’s Friend Anil Mussarat for her baseless charges/comments on social media. Videos also deleted.
P.s Number of apologies would be unmanageable if we in Pakistan too have such effective systems. pic.twitter.com/VFLhXYbiIq
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) December 10, 2020
واضح رہے کہ علی ظفر کو بھی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ گلوکار پر اداکارہ میشا شفیع نے 2018ء میں جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد سے دونوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔
علی ظفر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ انہوں نے میشا شفیع سے جھوٹے الزامات کے باعث پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب فرشتے اسلم نے بھی ریحام کی جانب سے معافی کو سراہا ہے۔
Better late than never https://t.co/ndBvIpolIi
— Fareshteh Aslam (@Fareshte) December 10, 2020