دانش تیمور اور عائزہ خان کے ترکی میں سیر سپاٹے

عائزہ خان اور دانش تیمور بھی ان شخصیات میں شامل ہوگئیں جنہوں نے سیاحت کے لیے ترکی کا انتخاب کیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف جوڑا دانش تیمور اور عائزہ خان چھٹیوں پر سیر سپاٹے کے لیے ترکی پہنچ گیا۔

عائزہ خان اور دانش تیمور بھی ان شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے کرونا کی عالمی وباء کے دوران سیاحت کے لیے ترکی کا انتخاب کیا۔ دانش اور عائزہ  نے اپنے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ انسٹاگرام پر ترکی دورے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عالمی وباء کرونا کی دوسری لہر دنیا بھر میں سر اٹھا چکی ہے۔ اس صورتحال میں چھٹیوں کی منصوبہ بندی ایک جرت مندانہ فیصلہ ہے۔ تاہم چند پاکستانی مشہور شخصیات نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپنی فیملی کے ہمراہ اچھا وقت گزارنے کے لیے ترکی کا انتخاب کیا ہے۔

دانش اور عائزہ کے علاوہ بھی کئی مشہور شخصیات نے ترکی ٹرپ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان نے بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی کا انتخاب کیا۔ ایمن اور منیب نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ‘ویکیشن موڈ’ کا کیپشن لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

معروف اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے اپنے حالیہ دورے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ اداکار نے ترکی کے صوبے بیلیجک میں واقع ارطغرل غازی کے مقبرے کی زیارت بھی کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مقبرے کی زیارت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ارطغرل غازی ایک عظیم شخص تھے جنہوں نے اسلام کے مقصد کو فروغ دیا۔ ان کی خواہش تھی کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے ایک خوشحال اور محفوظ ریاست تشکیل دیں۔ ان کی حکومت انصاف اور منصفانہ اصولوں پر مبنی تھی’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے مزار کی خوبصورتی اور سادگی کو بھی خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

‘کوک’ پہنچنے والی میشا کورٹ’ سے غیر حاضر

اس سے قبل پاکستانی معروف وی جے انوشے اشرف نے بھی سیاحت کے لیے ترکی کا رخ کیا تھا۔ جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

متعلقہ تحاریر