میشا شفیع کے خلاف چالان عدالت میں، علی ظفر گانوں میں مگن

جمعرات کے روز ایف آئی اے نے لاہور ہائی کورٹ میں چالان پیش کیا کہ میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔ کیونکہ وہ کوئی گواہ فراہم کرنے سے قاصر رہی ہیں۔

پاکستانی گلوکارہ میشاء شفیع اور اداکار و گلوکار علی ظفر کا مقدمہ 2018ء سے مداحوں اور پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ منگل کے روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے میشا شفیع اور دیگر 8 افراد کو علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنامی کی مہم چلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

جمعرات کے روز ایف آئی اے نے لاہور ہائی کورٹ میں چالان پیش کیا کہ میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔ کیونکہ وہ کوئی گواہ فراہم کرنے سے قاصر رہی ہیں۔

چالان میں بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے دوران میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، ہمنا رضا اور علی گل پیر شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پائے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق میشا نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

میشاء شفیع نے اپریل 2018ء میں اپنے ٹوئٹر پر علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایک سے زائد موقعوں پر انہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔

جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلانے، اور ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

علی ظفر نے شکایت درج کی تھی کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سول سوسائٹی ممبران سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہتک آمیز مواد شیئر کر رہے ہیں۔ جو ان کے نام اور کیریئر کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، ہمنا رضا اور علی گل پیر ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے۔ ہمنا رضا نے بعد میں معافی مانگ لی تھی۔

سابقہ ڈائریکٹر ایف آئی اے عمار جعفری نے نیوز 360 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے) کے مطابق پاکستان میں کسی شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک عزت جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ علی ظفر پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے اور مزید کاروائی کی سفارش ٹرائل کورٹ میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

‘کوک’ پہنچنے والی میشا ‘کورٹ’ سے غیر حاضر

گلوکارہ میشاء شفیع گانے کی ریکارڈنگ کے لئے پاکستان تشریف لائیں۔ لیکن عدالتی سماعت میں غیرحاضر رہیں۔ انہیں امید نہیں تھی کہ معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

علی ظفر اپنے الزامات سے بری ہونے کے لیےعدالت میں پیش ہوئے۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اس کے علاوہ کئی نئے گانے بھی پروڈیوس کئے ہیں۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر ہوئے۔

متعلقہ تحاریر