شیخ رشید بھی عمران خان کے نقش قدم پر

تین ٹوئٹر ہینڈلز کے علاوہ شیخ رشید نے سب کو ان فالو کردیا۔

وفاقی وزیر داخہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 ہینڈلز کے علاوہ سب کو اَن فالو کردیا۔

شیخ رشید اس وقت جن 3 ٹوئٹر ہینڈلز کو فالو کر رہے ہیں ان میں وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شیخ رشید جس تیسرے ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کر رہے ہیں وہ ان کی سابقہ وزارت یعنی ‘وزارت پاکستان ریلوے’ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کی تصاویر سامنے آگئیں

اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے۔ جبکہ شیخ رشید کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سب کو اَن فالو کردیا تھا۔ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما سمیت کئی اہم ترین افراد اور اداروں کو فالو کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ریلوے شیخ رشید نئی مشکل میں پھنس گئے تھے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے منسوب فیس بک پیج پر شیخ رشید کی تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پیچیدہ سیاسی صورتحال میں شیخ رشید وزیر داخلہ

متعلقہ تحاریر