پہلی پاکستانی اداکارہ کی قرنطینہ میں سالگرہ

سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان کے مداحوں نے 12 بجتے ہی اُن کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کرونا مثبت ہونے کے باعث قرنطینیہ میں پیر کے روز اپنی سالگرہ آج منارہی ہیں۔ انہوں نے سالگرہ مناتے ہوئے کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی جبکہ مداحوں کی مبارکباد سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ ضرور بن گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔ ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2006ء میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا۔

اداکارہ نے ٹی وی پر پہلا ڈرامہ ‘نیت’ کیا۔ ڈرامہ ‘ہمسفر’ سے بلندیوں کی جانب سفر شروع کیا جس کے بعد شہرِذات اور صدقے تمہارے جیسے ڈرامہ سیریلز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنی کارکردگی سے بہترین اداکارہ کے متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔ جبکہ فلم میں ڈیبیو 2011ء میں ‘بول’ سے کیا۔ بعد ازاں بن روئے، ورنہ، ہو من جہاں، 7 دن محبت ان اور پرے ہٹ لو جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

ماہرہ خان نے انڈین فلم میں ڈیبیو 2017ء میں رئیس سے کیا۔ جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر 100 بااثر خواتین میں شامل

 سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے 12 بجتے ہی مبارکباد کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جس کے بعد ماہرہ خان ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں۔

ماہرہ کے ایک مداح نے ان کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی قومی سطح پر خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر