امریکی ریاست ہوائی میں ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کے کیسز

ہوائی کے حکام ان کیسز کو ایک مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں تاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود بھی لوگ احتیاط کرتے رہیں۔

امریکی ریاست ہوائی کے شعبہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم تین افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہوں نے حال ہی میں کرونا سے بچاؤ کی یا تو موڈرنا یا پھر بایو اینٹیک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی تھیں۔

شعبہ صحت کا کہناہے کہ یہ تعداد ایک لاکھ 65 ہزار ایسے افراد سے ظاہر ہوئی ہے جن کی مکمل طور پر ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

ہوائی کے حکام ان کیسز کو ایک مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں تاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود بھی لوگ احتیاط کرتے رہیں۔

صحت کے شعبے کے مطابق ویکسینیشن کے باوجود کرونا کا شکار ہونے والے تینوں افراد نے کسی کو وائرس منتقل نہیں کیا ہے اور نا ہی وہ زیادہ بیمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امیر ممالک کرونا ویکسین ذخیرہ کر رہے ہیں

اطلاعات کے مطابق تین مریضوں میں سے ایک ہیلتھ ورکر ہیں جو ویکسین لگوانے کے بعد سفر کرتے رہے ہیں۔

ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکر اور اُن کے سفری کی رپورٹس کو اُس وقت تک عام نہیں کیا گیا جب تک وہ صحت مند واپس نہیں آگئے تھے۔

ہوائی پیسیفک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یلنڈا ایشٹن کا کہناہے کہ یہ تنائج لوگوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ ویکسینیشن کے باوجود اُن کو احتیاط کرتے رہنا ہے۔

زرائع کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی 124 ملین خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ 44 ملین افراد کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جو کہ کل آبادی کا 13 فیصد ہے۔

فی الحال ریاست ہوائی میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 29 ہزار ہے۔

متعلقہ تحاریر