کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فن پاروں کی نمائش
نمائش کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی اور قومی ہیروز کے کارناموں کو اجاگر کرنا ہے۔
23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئی تھیں اور اس سلسلے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کراچی میں جاری فن پاروں کی اس نمائش میں مختلف فنکاروں نے 23 مارچ یعنی یومِ پاکستان کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ فن پارے تیارے کرنے والے فنکاروں میں اکبر خان، عائشہ ظہیر، فرح بلال، ہیبا معین، حنا تبسم، عمران زیب، ارم ثانی، جمشید خان، ماریہ لاری، مسعود اے خان، مہتاب علی، رابعہ ابرار، شہزاد زر اور سِتوت فاطمہ شامل ہیں۔
یہ بھی دیکھیے
کراچی میں آرٹ گیلری کا قیام اور عکس سندھ نمائش
اس نمائش کا مقصد ملک کی خوبصورتی اور قومی ہیروز کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا پاکستان کو پُرامن مالک کی حیثیت سے سامنے لانا ہے۔ کراچی میں 24 مارچ کو شروع ہونے والی یہ نمائش 31 مارچ تک جاری رہے گی۔
نیوز 360 نے اِس موضوع پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔