پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا بھی سنہری موقع

رواں سال پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اپنی ہی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے بہترین کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل دو ون ڈے سیزیر میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو اُن ہی کی سرزمین پر شکست دینے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان نے حالیہ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو 2013 میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی زخمی ہونے اور کچھ کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔

اس صورتحال میں پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے کا بھی سنہری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس 7 سال بعد جنوبی افریقہ کو ہرانے کا سنہری موقع

انٹرنیشنل کوکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق جنوبی افریقہ کے 5 اہم کھلاڑی کوئٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، آنرچ نورٹجے، کاگیسو ربادا اور لُنگی این گیدی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے انڈیا میں موجود ہیں۔

اسی طرح میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما اور ڈی وائن پریٹوریس زخمی ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں موجود نہیں ہیں۔ ڈی وائن پریٹوریس نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلے گئے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف 17 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز
ICC

آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن شدید زخمی ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ ہیں مگر ریزا ہینڈرکس اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اس سب کے باوجود جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر اپنے نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں سے پرامید ہیں۔ مارک باؤچر کا ماننا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کی عدم موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے جو بہت عرصے اس موقع کی تلاش میں تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس خوش قسمتی سے موقع ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست سے دوچار کردے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز فروری میں پاکستان میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے ایک کے مقابلے میں 2 میچز سے جیت لی تھی۔

متعلقہ تحاریر