کریم ایپ عید پر ہی کیوں خراب ہوجاتی ہے؟
معروف صحافی ایپ کی جانب سے تقریباً ایک لاکھ روپے وصول کرنے پر آگ بگولہ ہوگئے۔
بذریعہ ایپ منگائی جانے والی مشہور ٹیکسی سروس کریم نے عید پر شہریوں سے بے تحاشہ کرایہ وصول کرلیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی فصیح منگی نے کریم ایپ کے خلاف آواز اٹھائی تو دیگر صارفین بھی اپنی کہانی لے کر سامنے آگئے۔
کریم ایپ کے صارفین ٹیکسی سروس کے حد سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر پریشان ہونے لگے ہیں۔ خاص طور پر عید کے موقعے پر ایپ اکثر ہی خراب ہوجاتی ہے اور صارفین سے حد سے زیادہ کرایہ وصول کرلیا جاتا ہے۔
فصیح منگی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے کارڈ سے متعدد مرتبہ غلط کرایہ وصول کیا گیا۔ ایک مرتبہ تو 2 مقامات پر جانے کا کرایہ تقریباً ایک لاکھ روپے لے لیا گیا۔ رقم نکالنے کا پیغام بھی کریم سے نہیں بلکہ ان کے بینک کی طرف سے موصول ہوا۔ کرائے کی رقم روپے کے بجائے ڈالر، درہم اور کویتی دینار کے حساب سے نکالی گئی۔
JUST IN: Careem has charged massive amounts to multiple users in random global currencies because of some malfunction. I was charged about one lac Pakistani rupees ($660) for two rides! 1/3 pic.twitter.com/WLhCYux1K6
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) May 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت
معروف صحافی نے دیگر صارفین سے پوچھا کہ کیا ان کے ساتھ بھی ایسا کبھی ہوا ہے تو متعدد افراد اپنی کہانی سنانا شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کرائے کے 154 روپے کے بجائے ان کے ڈیبٹ کارڈ سے 17 ہزار سے زیادہ رقم نکال لی گئی۔ ایک اور صارف کے کارڈ سے بھی 14 ہزار سے زیادہ کا کرایہ وصول کیا گیا۔
Same happend with me as well last friday still there is no refund! 😕 pic.twitter.com/r58nOo5iPO
— kaka (@asadarainkaka) May 15, 2021
معاملہ سوشل میڈیا پر گرم ہوا تو کریم ایپ انتظامیہ نے فصیح منگی سے معافی مانگ لی اور بتایا کہ سسٹم کی خرابی کے باعث ایسا واقعہ پیش آیا۔ ایپ کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ طریقہ کار کے مطابق ان کی رقم جلد انہیں واپس کردی جائے گی۔
Hi Faseeh! We apologize for the inconvenience caused. Due to a technical configuration issue, you were charged an incorrect amount in another currency. Please be assured that your refund has been processed and the amount will be reimbursed as per banking procedure. (1/2)
— Careem Pakistan (@CareemPAK) May 14, 2021
فصیح منگی ایک معروف صحافی ہیں ان کی سوشل میڈیا پوسٹ اہمیت رکھتی ہے اسی لیے انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر جواب بھی دیا۔ فصیح منگی کو تو ان کی رقم شاید واپس مل ہی جائے لیکن سوال تو یہ ہے کہ دیگر صارفین جو ایپ کے خراب سسٹم کا نشانہ بنے کیا انہیں بھی رقم اتنی ہی آسانی سے واپس لوٹا دی جائے گی؟ ٍ
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایپ کا سسٹم عید یا کسی بڑے موقعے سے قبل اکثر خواب ہوجاتا ہے اور صارفین کے کارڈ سے غلط کرایہ لیا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے صارفین کو کوئی وضاحت نہیں دی ہے نہ ہی مستقبل میں اس قسم کے واقعات پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔









