الاسکا میں سورج دو ماہ کے لیے غروب ہوگیا

18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب 23 جنوری کو طلوع ہوگا

الاسکا میں سورج دو ماہ کے لیے غروب ہوگیا۔

انسان کی زندگی کے لیے چند قدرتی چیزوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پانی اور ہوا کے بغیر زندگی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ جبکہ سورج کا وجود بھی انسانی زندگی کو براہ راست اثرانداز کرتا ہے۔

ازل سے لے کر ابد تک سورج یوں ہی روز طلوع اور غروب ہوتا رہے گا۔ لیکن دنیا میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں سورج سردیوں میں مسلسل دو ماہ تک دیدار نہیں کراتا۔

الاسکا کا شمالی شہر بیرو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہاں موسم سرما میں سورج دو ماہ کے لیے غروب ہوجاتا ہے۔ گزشتہ روز (بدھ کو) بیرو میں سورج دو ماہ کی چھٹیوں پر جا چکا ہے۔ اب سورج 23 جنوری کو مکھڑا دکھائے گا۔

بیرو میں 18 جنوری کو سورج کے غروب ہونے کے بعد شہر تاریکی میں ڈوب چکا ہے۔ یہاں تقریباً 67 روز تک مکمل تاریکی رہے گی جسے پولر نائیٹس (قطبی راتیں) کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

16 لاکھ یوروز کا کبوتر خریدنے کا عالمی ریکارڈ

پولر نائٹ (قطبی رات) وہ وقت ہوتا ہے جب سورج افق پر طلوع نہیں ہوتا۔ سورج نہ نکلنے کے باعث مکمل علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔

بیرو الاسکا کے دور روز علاقے میں واقع شہر ہے۔ یہاں سڑک کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے۔ یہاں دسمبر سے مارچ تک اوسط درجہ حرارت صفر فارن ہائٹ سے بھی کم رہتا ہے۔

اگرچہ دو ماہ تک بیرو میں سورج نظر نہیں آئے گا لیکن اس خطے میں دھیمی روشنی رہے گی۔

متعلقہ تحاریر