وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ

وزیراعظم دورے کے دوران لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

ایک جانب پی ڈی ایم نے ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے تو دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی نے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس ساری صورتحال کے باوجود وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ، گورنر پنجاب غلام سرور چوہدری سے بھی ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

فرزندِ کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا حلیہ سنوارنے کی ٹھان لی

بھارتی سازش ناکام، پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیات انتخابات سے متعلق اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم لاہور کے ضمنی انتخاب سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔

متعلقہ تحاریر