عالمی امن کے لیے پاک فوج کی خدمات دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے سپہ سلار جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاک فوج نے عالمی امن کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی 76ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔
Pakistan Armed Forces extend best wishes to @UN on its 76th anniversary. “Pakistan Army has distinguished history of serving humanity for peace. Sacrifices by our men bear testimony to our unwavering resolve for global peace in line with our Founding Father’s vision” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
پی آئی اے کی مسافروں کے لیے خوشخبری، نیا ایئربس طیارہ فلیٹ میں شامل
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاک فوج کی خدمات ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں، ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔