پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست، صارفین نے میمز کا طوفان برپا کردیا

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے پر کیویز کے خلاف صارفین نے اپنا غصہ نکالا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمیچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر فنی میمز کاایک طوفان ہی آگیا جس میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے صارفین نے کیویز کے خلاف اپنا غصہ نکالا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے میچ میں پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور پھر  17 ستمبر 2021 کو سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی  شکست دی ، پاکستان کی جیت کا سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا  پر میمز کا ایک طوفان برپاہوگیا جس میں صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں سمیت  نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر   طنز سے بھرپور دلچسپ تبصرے کئے ۔

 میچ میں فتح حاصل کرنے کےبعد  گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین نے  نیوزی لینڈ کی ٹیم پر سیکیورٹی سے متعلق نعرے لگائے ، ایک صارف نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کیا اب محفوظ محسوس کر رہے ہوجبکہ ایک  صارف نے شعیب ملک اور آصف علی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس بار کتنے تھے، اس بار بھی 2 تھے۔ایک اور صارف تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ‘ یہ پرفیکٹ ہے’۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

آپ کو دیکھاتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کس طرح  نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم پر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستا ن کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل  تک رسائی کے  واضح ہوگئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر