ملک میں کپاس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ

سندھ میں کپاس کی پیداوار میں سب سے زیادہ 83فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بھی کپاس کی پیداوار 59فیصد بڑھ گئی

ملک میں کپاس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا۔ سندھ میں روئی کی پیداوار میں سب سے زیادہ 83فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بھی  کپاس  کی پیداوار 59فیصد بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کھانے پینے کی اشیاء پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے لگی

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق15 نومبر تک کپاس کی آمد 6.852 ملین گانٹھیں  رہی۔گزشتہ سال اسی عرصے میں کپاس کی آمد تقریباً 4.027 ملین گانٹھیں تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل کمپنیوں نے 6.22 ملین گانٹھیں خریدیں۔برآمد کنندگان نے 16400 گانٹھیں خریدیں۔ سندھ میں پیداوار 83 فیصد اضافے سے 3.439 ملین گانٹھوں پر پہنچ گئی۔پنجاب میں پیداوار 59 فیصد اضافے کے ساتھ 3.413 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی۔

 

متعلقہ تحاریر