شاندار معاشی ترقی، بنگلہ دیش ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے خارج

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بنگلہ دیش کو ترقی پذیر ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں بنگلہ دیش کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش 5 سال شاندار دورانیہ گزارنے کے بعد ترقی پذیر ممالک کی کیٹیگری سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوڈانی فوج نے چھ سفیروں کو برطرف کردیا، احتجاج میں سات شہری ہلاک

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نظربند

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے دوران معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بہترین اسٹریٹجی اپنائی اور پالیسیز نافذ کیں۔

اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی مستقل نمائندہ رباب فاطمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یو این جی اے نے تاریخی قرارداد منظور کی ہے جس میں بنگلہ دیش کو ایل ڈی سی کیٹیگری سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آزادی کے 50 ویں برس کا جشن منانے کے لیے اس سے زیادہ اچھی اور کیا بات ہوگی؟

اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے ڈیویلپمنٹ پالیسی نے بنگلہ دیش کو تین شرائط پوری کرنے پر اس اعزاز کے قابل تصور کیا۔

متعلقہ تحاریر