حکومت نے پیٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

وزارت پٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات، حکومت ڈیلرز کے لیے پیٹرول پر منافع بڑھانے کو رضامند۔

وزارت پٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، حکومت نے ڈیلرز ایسوسی ایشن کو منایا جس کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کر دی۔

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کر لیے ہیں اور 6 فیصد کی بجائے مزید 99 پیسے مارجن بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم ڈیلرز کی جزوی ہڑتال جاری، اصل مطالبہ منافع کا مارجن بڑھانا

پیٹرول کی قیمت ہر ماہ 4 روپے بڑھے گی، شوکت ترین

حکومت پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے، ڈیزل پر 3 روپے 30 پیسے مارجن اب 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر کیا جارہا ہے۔

یوں ڈیزل پر مارجن 83 پیسے بڑھایا جا رہا ہے، حکومت آئندہ 6 ماہ بعد مارجن کا ازسر نو جائزہ لے گی۔

وفاقی حکومت نے تیل کمپنیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر منافع کا مارجن 71 پیسے فی لیٹر بڑھایا ہے اور اب ان کا مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، پٹرولیم پر مارجن بڑھانے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول کی مکمل ہڑتال کی تھی۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ فی لیٹر پیٹرول پر منافع کا مارجن کم ہے جسے بڑھائے بغیر ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر