سوشل میڈیا پر مہنگائی سے متعلق پول, احسن اقبال کو لینے کے دینے پڑ گئے
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سال 2018 اور 2021 میں مہنگائی کے حوالے سے ٹوئٹر پر کروایا ہے۔

ملک میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے مہنگائی کا رونا رویا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے پول کروایا مگر وقت سے پہلے سے پول کو بند کردیا ، جس پر ان کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خلاف تنقید کا محاذ کھول دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی جانب مالی سال 2017 اور 2018 کے مقابلے میں سال 2020-21 کے دوران پاکستانی عوام کے معیار زندگی کے حوالے سے منعقدہ پول کروایا گیا ہے کہ "آپ کے لیے اپنی آمدن میں گزارہ کے لحاظ سے زندگی کس سال میں بہتر تھی۔؟”
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ میں نئے کورونا ویریئنٹ ‘اومی کرون’ کے وار جاری
مہوش حیات خواتین کیلیے مشعلِ راہ
پول پر ووٹنگ کا عمل جاری تھا جب ریشو 51 اور 49 فیصد پر پہنچی تو مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے پول کا عمل 3 گھنٹے 26 قبل ہی روک دیا ، جس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی خوب کھچائی کی ہے۔

احسن اقبال کو پروفیسر کے نام سے پکارتےہوئے صحافی عمر انعام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ” پروفیسر احسن اقبال صاحب نے اس رائے شماری والی ٹویٹ کو وقت ختم ہونے سے 2 گھنٹے پہلے ڈیلیٹ کیوں کر دیا ؟؟”
پروفیسر احسن اقبال صاحب نے اس رائے شماری والی ٹویٹ کو وقت ختم ہونے سے 2 گھنٹے پہلے ڈیلیٹ کیوں کر دیا ؟؟ pic.twitter.com/e0VRPKFY6f
— Umer Inam (@UmerInamPk) November 27, 2021
ٹوئٹر صارف سعید احمد نے پول بند ہونے کا سکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔
ضیغم عباس نامی ٹوئٹر صارف نے پول کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "دھاندلی دھاندلی دھاندلی۔”
ٹوئٹر کے ایک اور صارف وسیم سعید نے لکھا ہے کہ ” انکی نواز شریف والی ہونے لگی تھی۔ اس لیے پہلے ہی بھاگ گیا۔”
انکی نواز شریف والی ہونے لگی تھی
اس لیے پہلے ہی بھاگ گیا— Wasim Saeed (@mr_lashpash) November 27, 2021
پی ٹی آئی واریئر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے ” کر دیا ڈیلیٹ بےشرم انسان نے ، انہیں بیچ چوراہے ننگا ہو کر ناچنے کا شوق ہے ، ہو گیا شوق اسکا پورا فیر۔”
کر دیا ڈیلیٹ بےشرم انسان نے ، انہیں بیچ چوراہے ننگا ہو کر ناچنے کا شوق ہے ، ہو گیا شوق اسکا پورا فیر 😜
— PTI Warrior (@khixPti) November 27, 2021
قاسم علی نامی ٹوئٹر صارف نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے ” آپ کو ابھی بھی سمجھ نہیں آئی او بھائی یہ دوڑنے والی پارٹی ہے دوڑ۔ جس کا لیڈر بھاگ گیا تو آپ کو بالکل بھی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے اس کے بھاگنے پر۔”
آپ کو ابھی بھی سمجھ نہیں آئی او بھائی یہ دوڑنے والی پارٹی ہے دوڑ
جس کا لیڈر بھاگ گیا تو آپ کو بالکل بھی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے اس کے بھاگنے پر 🙏🙏🙏👎— Qasim Ali (@Qasimali567866) November 28, 2021









