یاسرہ رضوی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی
معروف اداکارہ نے شوہر عبدالہادی کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں تصاویر نہیں اپ لوڈ کرتی اس کا یہ مطلب نہیں کہ علیحدگی ہوچکی ہے۔
ورسٹائل اداکارہ یاسرہ رضوی نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر عبدالہادی کے ہمراہ لی گئی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، یاسرہ گلابی رنگ جبکہ ہادی نے سفید قمیض شلوار پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
لیکن اس تصویر سے زیادہ یاسرہ رضوی کے تحریر کیے گئے الفاظ زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم ابھی بھی ساتھ ہیں؟
یہ بھی پڑھیے
اشنا شاہ نے سونیا حسین کو لازوال حسن کی ملکہ قرار دے دیا
منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی
یاسرہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ کیا لوگ سوشل میڈیا آنے کے بعد سے ان باتوں کی پیش بینی اتنی آسانی سے کرنے لگے ہیں یا ہم ہمیشہ سے ہی غیر معمولی شادیوں کے ٹوٹنے کے انتظار میں رہتے ہیں تا کہ ہمیں اس بات پر اچھا محسوس ہو کہ ہم نے کوئی غیر روایتی قدم نہیں اٹھایا؟
ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین کی ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر نہیں تھیں لیکن ان کی شادی کو اب تقریباً 50 سال ہو چکے ہیں۔
یہ تمام باتیں یاسرہ رضوی نے اس تناظر میں کیں کہ سوشل میڈیا پر ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
یاسرہ نے ہادی کے ساتھ تصویر اور تحریر شیئر کرکے ایسی تمام افواہوں کی بلا واسطہ تردید کی ہے، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اگر وہ immature خواتین کی طرح سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر نہیں کرتیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے۔