سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے۔
کراچی: سندھ حکومت نے جمعرات کے روز صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
صوبائی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ "اس نوٹی فکیشن کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ سندھ میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2021 سے 01 جنوری 2021 تک ہوں گی۔”
یہ بھی پڑھیے
ن لیگ نے کراچی گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
یہ فیصلہ وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سندھ بھر میں 3 جنوری 2022 بروز پیر کو اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرد اور خشک موسم کے پیش نظر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے اور ناک ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے۔