یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خاتون کی ڈلیوری، نومولود مرگیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک شہری نے اپنی اہلیہ کی ڈلیوری گھر پر ہی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر کی، بیٹا مر گیا۔

بھارت میں ایک شخص نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنی اہلیہ کی ڈلیوری کی اور اسی اثنا میں اس کا نومولود بچہ مر گیا، یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا۔

ایک شہری پر الزام ہے کہ اس نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر گھر پر ہی اپنی بیوی کی ڈلیوری کی جس کے نتیجے میں خاتون نے مرے ہوئے بچے کو جنم دیا، تامل ناڈو کی رانی پت ڈسٹرکٹ کے محکمہ صحت نے شکایت درج کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار فیضان شیخ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافہ، عوام وزیراعظم کی مہربانی کے منتظر

خاتون کو نہایت تشویشناک حالت میں ویلور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کا شوہر لوکاناتھن ایک چھوٹی دکان چلاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کررہی ہے لیکن اب تک کسی پر مقدمہ نہیں درج کیا گیا ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ خاتون گوماتھی کی اجازت سے ہی ڈلیوری کی جارہی تھی اور لوکاناتھن نے کچھ غلط نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق لوکاناتھن اور گوماتھی کی شادی پچھلے سال ہوئی تھی۔ خاتون 13 دسمبر کو درد زہ میں مبتلا تھیں، 18 دسمبر کو شدید تکلیف میں اسپتال جانے کے بجائے لوکاناتھن نے گھر پر ہی اہلیہ کی ڈلیوری کرنے کا سوچا۔

شہری نے اپنی بہن کی مدد لی اور انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے بھی ڈلیوری کے طریقے دیکھے، بہت مشکل کے بعد گوماتھی نے بچے کو جنم دیا جو کہ مرچکا تھا۔

متعلقہ تحاریر