فصیح ذکا اسلام آباد کے گمنام ہیرو کو سامنے لے آئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن فصیح ذکا اسلام آباد کے رہائشی گمنام ہیرو آغا حسنین رضا کو سامنے لے آئے۔ جو معذوری کے باوجودطویل عرصے سے سماجی خدمات انجام دے رے ہیں۔

فصیح ذکا نے طویل ٹوئٹر تھریڈ کے ذریعے صارفین کو بتایا کہ آغا حسنین رضا اور ان کی ٹیم  نے پاکستان اسپورٹس کونسل آف ڈس ایبلی ٹیز میں  بچوں کے لیے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شیر شاہ دھماکے کے بعد افسوسناک سماجی رویے کا انکشاف

سماجی تنظیمیں ام رباب کے معاملے پر خاموش کیوں؟

 

فصیح ذکا نے لکھا کہ تقریب میں کپڑوں ،جوتوں اور کھلونوں پر مشتمل  تمام تحائف بچوں کے سامنے سجادیے گئے تاکہ بچے اپنی مرضی کے تحائف اٹھاسکیں اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ عطیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمرے میں نظر آنے والی محبت ناقابل بیان ہے۔

فصیح ذکا نے مزید لکھا کہ ملک میں بڑھتے عدم برداشت پر ہمارا فکرمند ہونا بھی حق  بجانب ہے  لیکن اس سب میں فرق کرنے کی کوشش کرنے والوں  کو تلاش کرنا بھی آسان ہے ۔ گمنام لوگ جو اپنا کام کرتے رہتے ہیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے، یا جان بوجھ کر کسی کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔

انہوں نے لکھا کہ آغا حسنین یہ کام طویل  عرصے سے کررہے ہیں، وہ ضرورت مندوں کو وہیل چیئرز کے علاوہ اور بہت کچھ عطیہ دیتے رہتے ہیں اور سب کچھ ان لوگوں کے عطیات سے آتا ہے جو اپنی شناخت سامنے لانا نہیں چاہتے۔ جیساکہ مونال ریسٹورنٹ جسے ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں، وہ ہمیشہ بچوں کی کیٹرنگ کسی انکار کے بغیر ایک نوٹس پر محیا کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر