ڈی آئی خان: عمر خطاب شیرانی قتل، بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے این پی کے رہنما کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تحصیل میئر کے امیدوار اے این پی کے ضلعی صدر عمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ عمر خطاب شیرانی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی رہنما کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش کسانوں نے ناکام بنا دی

کراچی میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کا قتل معاشرے میں عدم برداشت کی انتہا

نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ واقعہ زاتی نوعیت کا تھا دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا، ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار خاتون ان کی تیسری بیوی تھی جو قتل میں ملوث تھی۔ گرفتار ہونے والوں میں شفیق، حکیم اور انیتا خاتوں شامل ہیں۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ مقتول عمر خطاب شیرانی کی تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا میڈیا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔

متعلقہ تحاریر