بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ریڈار پر ضلع وسطی آگیا

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کراچی کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کے خلاف دن رات اور چھٹی والے دن بھی آپریشنز جاری ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جگہ کو واگزار کرالیا ہے۔ آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا ضلع وسطی میں لیاقت آباد  ڈویژن میں فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف اور نارتھ کراچی ڈویژن میں 5000 ہزار روڈ ناگن چورنگی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلدیاتی حکام اپنے اختیارات سے نا واقف، ذمہ داریاں ایک دوسرے کے سر ڈالنے لگے

جیت گیا سسٹم اور ہار گیا ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ڈویژن میں فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف آج تیسرے روز بھی بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری فٹ پاتھ پر بنائی گئی 6 دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا اور دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ کو بھی مسمار کیا جارہا ھے اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی ڈویژن میں 5000ھزار روڈ ناگن چورنگی پربھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے سروس روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس رینجرز اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن کے الیکٹرک سوئ سدرن گیس اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا ضلع وسطی میں آج چھٹے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جبکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر