امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی حد 35 فیصد بڑھانے کیا فیصلہ، ای سی سی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 850 سے زائد سی سی والی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی حد 35 فیصد بڑھانے کیا فیصلہ کرلیا ہے۔

اگر بڑی امپورٹڈ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو فوری خرید لیں کیونکہ حکومت نے الیکٹرک اور ہائبرڈ سمیت تمام بڑی امپورٹڈ  گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق چیئرمین ایف بی آر نے زرعی ٹیکس نظام پر سوالات اٹھا دیئے

ایلون مسک نے ایک دن میں 33 ارب ڈالر کما لیے

بڑی امپورٹڈ گاڑیوں کے شوقین دل تھام لیں کیونکہ اب یہ شوق مزید مہنگا پڑنے والا ہے، وفاقی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 850 سے زائد سی سی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی  35 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

ای سی سی کے مطابق ، امپورٹڈ 851 سی سی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 فی صد کردی گئی، جو پہلے 15 فیصد تھی.  1500 سی سی ہائبرڈ گاڑی پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے.

امپورٹڈ 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑی پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا ہے تاکہ امپورٹ کے لیے ڈالر پر دباؤ کم ہوسکے.

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی، یہ یوریا کھاد چین سے درآمد کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر