اسلام آباد، ٹریفک رواں رکھنے کیلیے اسکولز کے اوقات تبدیل

ٹریفک مسائل کی وجہ سے اسکول اور دفاتر کے اوقات کار میں وقفہ رکھنے کی تجویز دی گئی تھی، 24 تعلیمی اداروں کے اوقات بدل دئیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے، تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے نافذ کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے جس کے بعد اسکول لگنے کے وقت میں 15 منٹ سے 45 منٹ کی تاخیر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت کو 100 سرکاری اسکول 10 دن میں اپ گریڈ کرنے کا حکم

فیس نہ ہونے پر نکالے گئے طالب علم  کا اسکول انتظامیہ سے انوکھا انتقام

ٹریفک مسائل کی وجہ سے اسکول اور دفاترکے اوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔

روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کےاوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق 24 تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔دفاتر

متعلقہ تحاریر