حارث رؤف نے بتا دیا کورونا میں جشن کیسے مناتے ہیں

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون نے ساری دنیا میں افراتفری پھیلا رکھی ہے ، حارث رؤف کے جشن نے یقینی طور پر سب کے لیے ایک بلند اور واضح پیغام دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

منگل کے روز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد ہاتھوں کو سینیٹائزر کے ساتھ صاف کرنے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا ماسک پہن کر جش منایا ۔ ان کے اس انداز کو خبروں کی شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔ حارث رؤف نے یہ جشن پرتھ اسکارچرز کے بلے باز کرٹس پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد منایا۔

یہ بھی پڑھیے

نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ کے لیے گلوسٹر شائر میں شامل

پی ایس ایل 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پرتھ سکارچرز کے بلے باز کرٹس پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد، حارث رؤف نے کورونا ایس او پیز کی آگاہی دینے کے انداز میں جشن منایا ۔ جیسے ہی امپائر نے انگلی اٹھائی میلبورن اسٹارز کے باؤلر نے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کا اشارہ کیا اور ماسک پہن لیا۔

یہ واقعہ کھیل کے تیسرے اوور میں اس وقت پیش آیا جب رؤف نے آف اسٹمپ کے باہر کا زاویہ بناتے ہوئے ایک گیند پھینکی۔ پیٹرسن نے کور ڈرائیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند وکٹ کیپر جو کلارک کے ہاتھوں میں چلے گئی ، جس کے نتیجے میں فاسٹ باؤلر کی جانب سے ایک منفرد جشن منایا گیا۔

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون نے ساری دنیا میں افراتفری پھیلا رکھی ہے ، حارث رؤف کے جشن نے یقینی طور پر سب کے لیے ایک بلند اور واضح پیغام دیا ہے۔

پرتھ اسکارچرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ می حارث رؤف نے 38 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پرتھ اسکارچرز نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 کا بڑا ہدف میلبورن اسٹاز کو دیا تھا تاہم ہدف کے تعاقب میں حارث رؤف کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 149 رنز اسکور کرپائی تھی۔

متعلقہ تحاریر