اداکارہ مشی خان کا عامر لیاقت کی توہین آمیز پوسٹ پر منہ توڑ جواب
میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ آپ کو کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے،آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ کیا بول رہے ،اداکارہ
اداکارہ مشی خان کا عامر لیاقت کی توہین آمیز پوسٹ پر منہ توڑ جواب،عامر لیا قت کو ایک مرتبہ ماہر نفسیات سےرجوع کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
اداکارہ مشی خان نے خود سے متعلق عامر لیاقت کی ٹوئٹ کے جواب میں ایک وڈیو ٹوئٹ کی ہے۔اداکارہ مشی خان نے اپنی وڈیو میں کہا کہ عامر لیاقت حسین صاحب نے گوگل پر جاکر چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقا کو کاپی پیسٹ کیااور اپنے سوشل میڈیا پر لگادیا۔
یہ بھی پڑھیے
عامرلیاقت نے مشی خان کو بندر سے تشبیہ دےدی
اداکارہ نے کلاک گیبل کا مشہور مکالمہ سناتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو پیارے مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔
Mr @AamirLiaquat what I said to for U is clear & if your vocabulary is over then it’s ironic that you copy paste frm Google. “Frankly my dear I don’t give a damn”
No personal grudge with U but yes I will give my opinion if your statements are hurtful for people #ImranYouAreDone pic.twitter.com/wtupAHb00D— Mishi khan (@mishilicious) January 12, 2022
ادکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ آپ کو کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے، آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ کیا بول رہے ہوتے ہیں ۔بہت سارے لوگوں کو اس حوالے سے شکایت ہے۔ آپ خود کہاں اتنے زبردست شو کرتے تھے اور اب جاکر کہا ں لیونگ آن دی ایج کی سب سے گھٹیا قسم کی میز بانی کررہے ہیں۔اب آپ خود دیکھیں آپ کیا کررہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جنتی خواتین آپ کے پاس آئیں آپ نے سب کے ساتھ گھٹیا برتاؤ کیا،ان کے ساتھ فلرٹ کرنے کی ناکام کوشش کی۔انہوں کہا کہ آپ گوگل پر جاکر کاپنی پیسٹ کرنے کے بجائے خود دیکھیں آپ کیا کرتے ہیں۔
داکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہآپ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں لیکن ہاں اگر آپ کے بیانات لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنےتو میں اپنی رائے دوں گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے تنقید کے جواب میں چارلس ڈارون کے نظریاہ ارتقا کی بنیاد پر مشی خان کو بندر سے تشبیح دی تھی