وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا شکار ، این سی او سی کا اجلاس ملتوی
وزیر خزانہ شوکت ترین بھی عالمی وباء کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ، گھر میں قرنطینہ کرلیا ،تمام مصروفیات تر ک کردیں
سرکاری ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین عالمی وباء کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی طبیعت خراب ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے اور انھوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ تین دیگر اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد تمام اجلاس ملتوی کردیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی طبیعت خراب ہے لیکن خطرے سے باہر ہے طبیعت میں بحالی کے بعد وزیرخزانہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔
وزیرخزانہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد عملے کے دیگر اہلکاروں اور افسرانوں کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے جارہےہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ملک میں بڑھتے کورونا کیسز، این سی او سی نے نئی پابندیاں لگانی شروع کردیں
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی بھی آج ایک بار پھر عالمی وباء کورونا وائرس سے شکار ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کی بھی ملاقات ہوئی تھی ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ اور انہیں بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔