بلال مقصود پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کیلیے آواز کا جادو جگائیں گے؟
معروف گلوکار، گٹارسٹ اور موسیقار بلال مقصود پاکستان سپرلیگ سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے آواز کا جادو جگائیں گے؟
گلوکار بلال مقصود نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ترانے میں بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا
محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردعمل
بلال مقصود نے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 میں حصہ لینے کیلیے دھاڑ رہے ہیں۔ دیکھتے رہیں!۔اس پوسٹ میں شاہد آفریدی، اشنا شاہ، عدنان صدیقی، شیراز ملک اور ظہیر ملک کو ٹیگ کیاگیا ہے جن سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس ترانے میں پرفارم کرتے نظرآئیں گے۔
View this post on Instagram
گلیڈی ایٹرز کے شائقین نئےترانے کے حوالے سے خاصے متجسس ہیں تاہم انہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فرنچائز نے پی ایس ایل 7 کا ترانہ 22 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انسٹاگرام پیج پر نئے ترانے کے حوالے سے ایک ٹیزربھی جاری کیا گیا ہے ۔
View this post on Instagram
گلیڈی ایٹرز کے ترانے کی عکس بندی اور ہدایت کاری سے متعلق تفصیلی داستان زہیر ملک اپنے انسٹاگرام پردو دن پہلے ہی پوسٹ کرچکے ہیں ۔
View this post on Instagram
انہوں نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے ترانے کی میوزک وڈیوصرف 24 گھنٹے میں عکس بند کی گئی ہے جسے ہر کوئی ناممکن سمجھتا تھا لیکن ہم نے کر دکھایا۔
View this post on Instagram
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے مشہور کلوزیم نما اسٹیڈیم کھڑ ے دیکھا جاسکتا ہے ۔ان کے حلیے اور ہاتھ میں تھامی تلوار دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ منظرکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ترانے یا کسی تشہیری وڈیو کا حصہ ہے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب کریٹیو ڈائریکٹر شیراز ملک کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام وڈیو میں دکھائے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترانے کے سیٹ کے مناظر بھی عشنا شاہ کی وڈیو سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا پہلا میچ 28 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی سے ہوگا۔