ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا
پاکستان سپر 12 مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب،18اکتوبر کو سپر12مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نےرواں برس آسٹریلیا میں طے شدہ ٹی 20ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ہائی وولٹیج میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے اور سپر 12راؤنڈ کیلیے ٹیموں کا اعلان بھی کردیاہے۔پاکستان پہلے ہی سپر12 مرحلے میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے
قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر نے مٹی سے محبت کی وجہ بتا دی
The fixtures for the ICC Men’s #T20WorldCup 2022 are here!
All the big time match-ups and how to register for tickets 👇
— ICC (@ICC) January 20, 2022
مختصر دورانیے کی کرکٹ کا سب سے بڑامیلہ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان سجے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
Australia lights up for the fixture announcement of the ICC Men’s T20 World Cup 2022!
Full fixture list 👉 https://t.co/RZfiHF5N5t pic.twitter.com/D252XXgi56
— ICC (@ICC) January 21, 2022
آسٹریلیا کے 7شہر میچز کی میزبانی کریں گے۔ 16 میں سے 12 ممالک پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرچکے ہیں ۔ آخری 4ٹیموں کا تعین کوالیفائنگ مقابلوں کے ذریعے کیا جائے گا۔
گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا کے ساتھ انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈل کے مطابق مطابق سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا فائنل کھیلنے والی میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
گروپ بی میں شامل روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنے پہلے مقابلے میں 23اکتوبر کو تاریخی میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 6 میں سے 5 میچز میں بھارت فاتح رہا ہے تاہم حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو چاروں خانے چت کردیا تھا۔