اداکارہ عروہ حسین اور کیٹی پیری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے مشہور ڈرامے "پری زاد" میں عروہ حسین نے لیلیٰ صبا کا کردار ادا کیا ہے جس نے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔

پاکستان شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین اور امریکی اداکارہ کیٹی پیری کی گولڈ پلیٹڈ لباس کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے ، مداحوں نے عروہ حسین کا امریکی اداکارہ کیٹی پیری سے مشابہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصویر نے عروہ حسین گولڈ کلر کا انگریزی لباس زیب تن کررکھا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے راحیل شعیب نے لکھا ہے "دونوں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، تاہم میرا خیال ہے عروہ حسین ، کیٹی پیری سے زیادہ دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان کلاسیکی سیریز The Munsters کی مداح نکلیں

عائزہ خان اور دانش تیمور کا بولڈ فوٹو شوٹ

علیزے خان نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "عروۃ حسین زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار فرحان نے لکھا ہے کہ "جو بھی عروہ حسین بہت زیادہ سٹنگ لگ رہی ہیں۔”

واضح رہے کہ اس کے قبل بھی لائٹ پنک کلر کے لباس میں اداکارہ عروہ حسین نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔ عروہ حسین گلابی لباس میں بہت دلکش دکھائی دیں۔

Actress Urva Hussain and Katy Perry

Actress Urva Hussain and Katy Perry

واضح رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے مشہور ڈرامے "پری زاد” میں عروہ حسین نے لیلیٰ صبا کا کردار ادا کیا ہے جس نے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر