اسلام آباد پولیس کے چار اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث
آئی جی محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اہلکاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پولیس کا ہے فرض مدد آپ، اسلام آباد پولیس کے چار اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث نکلے، آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین فرار ہیں۔
ملک بھر میں پولیس کا کردار روزبروز مشکوک سے مشکوک تر ہوتا جا رہا ہے، اسلام آباد کی پولیس کو مثالی پولیس سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں بھی پولیس کی وردی میں بھیڑیئے چھپے بیٹھے ہیں جو ہاتھ لگا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیے
کورنگی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ہلاک ایک زخمی
لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد اغواء کی وارداتوں میں اضافہ
حالیہ دنوں ایک واقعہ میں وفاقی پولیس کے اہلکار اغوا اور تاوان لینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ چار پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک اہلکار گرفتار ہے جبکہ تین اہل کار مفرور ہیں۔
پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرانے والے شہری کا موقف ہے کہ 13 دسمبر 2021 کو اپنے دوستوں کے ہمراہ پشاور سے مری جا رہے تھے، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب چار پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا، چاروں اہلکار ان کو سیکٹر جی 15 فلیٹ پر لے گیے اور 10 لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔
شہری کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے مطابق شہریوں سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تین روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔









