دنیا کے بہترین کرکٹر پاکستان میں ہیں،مجھے ان پر فخر ہے، عاصم اظہر

عاصم اظہر نے کہا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے یہ تمام آپ کو پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل آج سے کراچی میں شروع ہونے والا ہے، شائقین کرکٹ کے ساتھ فنکار بھی   پی ایس ایل دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں، گلوکار عاصم اظہر نےبھی اس حوالے سے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے  کچھ تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر  نے  نام لئے بغیر لکھا ہے کہ ٹی ٹوئٹی  کے پہلے اور دوسرے بلے باز، ایک روزہ کرکٹ  کے بہترین بلےباز، ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ایئر کاکپتان ، ٹی ٹوئنٹی کا پلیئر آف دی ایئر ، ون ڈے انٹر نیشنل کا پلیئر آف دی ایئر، ون ڈے انٹر نیشنل کی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان  اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے کرکٹر آف دی ایئران سب کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ سب آپ کو پاکستان سپر لیگ  میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار عاصم اظہر اپنی دوست میرب علی کے ساتھ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پہلی البم کے پہلے گانے کا ٹیزر جاری کردیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی   کی جانب سے  پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو سر گیری سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا  اور اس کے ساتھ ہی  انہیں گذشتہ سال  2021 میں آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر  کا ایوارڈ بھ ی دیا گیا، پاکستان کی جانب سے ٹاپ آرڈر بلے باز کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کو ون ڈے ٹیم   میں شامل کیا گیا ، کپتان بابر اعظم   آئی سی سی کی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر کیئے گئے  ، پاکستان کے وکٹ کیپر اور  اوپنر بلے باز محمد رضوان  کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا  اس کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم کو سال کا بہترین کپتان بھی قرار دیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ گلوکار عاصم اظہرنے سنہ 2013 میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں شہرت 2016 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے ملی ۔

متعلقہ تحاریر