سمندر کی صفائی کیلئے اوشین کلین اپ بہت جلد کراچی آئے گا ، ملک امین اسلم
اس کمپنی کا مقصد پوری دنیا کے سمندروں کی صفائی اور آبی حیات کا تحفظ ہے
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ سمندروں سے پلاسٹک کی آلودگی اور دیگر فضلے کو نکالنے اور سمندر تک پہنچنے سے پہلے اسے دریاؤں میں روکنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے والی انجینئرنگ کمپنی اوشین کلین اپ بہت جلد پاکستان آرہی ہے جو پاکستان میں سمندری آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
(Ocean cleanup) نیدر لینڈ میں قائم ایک غیر منافع بخش انجینئرنگ ماحولیاتی تنظیم ہے، جو سمندروں سے پلاسٹک کی آلودگی کو نکالنے اور سمندر تک پہنچنے سے پہلے اسے دریاؤں میں روکنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے۔
#OceanCleanUp is coming to #Pakistan soon to tackle the problem in #Karachi #Indus – watch this space for updates pic.twitter.com/mb1yRVhOJp
— Malik Amin Aslam (@aminattock) January 26, 2022
کمپنی نے بحیرہ شمالی میں ابتدائی جانچ اور پروٹو ٹائپنگ کے بعد اپنا پہلا فل اسکیل پروٹو ٹائپ گریٹ پیسیفک گاربیج پیچ متعارف کرایا جو سمندروں کی تہہ سے پلاسٹک اور دیگر مضر اشیاء کو نکالنے پر مامور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ماحولیاتی آلودگی کی تباہ کاریاں ، عالمی سطح کے دو حریف ایک پیج پر آگئے
شنیرا اکرم ماحولیاتی آلودگی پر بھی بول پڑیں
دو ماہ تک عمدہ طریقے سے کام کرنے کےبعد اس میں فنی خرابیاں پیش آئیں مشکل میں پڑ گیا اور اسے معائنے اور مرمت کے لیے امریکی ریاست ہوائی لے جایا گیا اور جون جون 2019 میں کمپنی نے اپنا دوسرا پروٹو ٹائپ سسٹم بھی سمندروں کی صفائی کیلئے میدان میں اتاردیا۔
The Ocean Cleanup has begun cleaning the Great Pacific Garbage Patch #oceancleanup pic.twitter.com/nlemgC6MfD
— CNET (@CNET) November 21, 2021
اس کمپنی کا مقصد پوری دنیا کے سمندروں کی صفائی اور آبی حیات کا تحفظ ہے ، یاد رہے کہ اس وقت سمندروں کی تہہ میں 150 ملین ٹن پلاسٹک موجود ہے جو وسیع پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن رہی ہے، جبکہ اس سے سمندری حیات اور سیاحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے جبکہ یہ ہماری سمندری غذا کو بھی متاثر کررہی ہے۔