انڈین حکام کا گلوکار گپی گریوال کو ویزہ جاری کرنے سے انکار
اپنے گذشتہ دورے پر گلوکار نے کرتارپور میں سکھوں کے مذہبی مقامات کی حفاطت کے لیے کئے گئے اٹھائے اقدامات پر پاکستانی حکام کو سراہا تھا۔
بھارتیوں کو پاکستان کی تعریف ہضم نہ ہوئی ۔ انڈین امیگریشن حکام نے بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی پنجاب کے اداکار اور گلوکار گپی گریوال کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ بھارتی امیگریشن حکام نے مبینہ طور پر انہیں اٹاری چیک پوسٹ پر ویزہ دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر عروج آفتاب کیلیے بیک اسٹیج جشن کا اہتمام
اداکارہ عشنا شاہ کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟
گلوکار گپی گریوال کے واہگہ بارڈر پر استقبال کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے تھے کیونکہ ان کا کرتارپور جانا تھا-
View this post on Instagram
پروگرام کے مطابق گپی گریوال کو صبح 9.30 بجے (جمعہ کے روز ) کرتار پور (نارووال) جانا تھا اور 3.30 بجے تک لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔
بعد ازاں گپی نے گورنر ہاؤس میں استقبالیہ میں شرکت کرنا تھی۔ 29 جنوری کو انہوں نے ہندوستان واپسی سے قبل ننکانہ صاحب کا دورہ کرنا تھا۔
پچھلی بار جب گپی گریوال نے کرتار پور کا دورہ کیا تو وہ لوگوں میں گھل مل گئے تھے۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے ان کے مذہبی مقامات کی تزین و آرائش کی خوب تعریف کی تھی اور خوب گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا نے گپی گریوال کے دورہ پاکستان کو بہت زیادہ کوریج بھی دی تھی۔